غلط انجکشن سے خاتون کی بینائی ختم، متاثرہ کی حالت غیر، اتائی فرار
وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)اتائی نے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگا کر 30 سالہ غریب شادی شدہ عورت کو بینائی سے محروم کردیا انجکشن لگتے ہی متاثرہ خاتون کی حالت غیر ہوگئی,اتائی متاثرین کو گھر بھیج کر رفو چکر ہوگیا واقعات کے مطابق نواحی چک نمبر 95ڈبلیوبی کی رہائشی ارشاد بی بی زوجہ محمد اشرف نے خاوند کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ چند(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
دن قبل اپنے والدین کو ملنے کے لئے بوریوالا گئی وہاں اس کے سر میں درد ہونے پر چنوں موڑ پر واقع رحمت فارمیسی لے جایا گیا جہاں پر موجود نذیر احمد نامی شخص نے اسے دو انجیکشن مکس کرکے لگاےُ تو فوراً ارشاد بی بی کو گھبراہٹ شروع ہوگئی اور آنکھوں کی بینائی ختم ہو گئی جس پر ارشاد بی بی نے چیخنا چلانا شروع کردیا تواتائی نے اسے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں گھر چلی جاؤ15,20منٹ تک ٹھیک ہو جاؤ گی جس پر وہ گھر واپس چلی گئی اور ڈاکٹر فرار ہوگیا اس کے بعد سے اس کی بینائی نہیں آئی انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر محمد اشرف کئی آنکھوں والے ڈاکٹروں کے پاس لے گیا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا ارشاد بی بی کے شوہر نے بتایا کہ ہم غریب مزدور لوگ ہیں بہت سے ڈاکٹروں سے علاج کروا چکے ہیں لیکن میری بیوی کی بینائی واپس نہ آئی گھر میں جمع پونجی بھی ختم ہو چکی ہے ہماری کسی نے نہیں سنی اتائی نذیر احمد ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری صحت پنجاب. سی ای او صحت وہاڑی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
فرار