رمضان المبارک: بہاولپور کے مختلف علاقوں میں گیس بند، صارفین کا احتجاج

  رمضان المبارک: بہاولپور کے مختلف علاقوں میں گیس بند، صارفین کا احتجاج

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رمضان المبارک شروع ہوتے ہی شہرکے مختلف علاقوں میں سوئی گیس بند ہوگئی‘اکثرجگہوں پرگیس کاپریشراتناکم ہے کہ لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں‘ بہاولپورکے شہریوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کاپہلا روزہ ہے لیکن شہربھرکے اکثرعلاقوں جس میں ٹرسٹ کالونی‘محمدیہ کالونی‘ محلہ گنج شریف فریدگیٹ کے اکثرعلاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل ہے۔شہریوں نے بتایا کہ ہائیکورٹ بہاولپور لاہوربنچ نے ایک حکم نامہ(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کے تحت محکمہ سوئی گیس بہاولپور کوپابندکیاتھا کہ وہ شہربھرمیں صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک بلاتعطل اورفل پریشرسوئی گیس فراہم کی جائے گی مگر محکمہ سوئی گیس نے گذشتہ ایک ہفتہ سے اس حکم کو نظر اندازکیا گیا ہے شہربھرکے زیادہ ترحصوں میں دوپہرکے وقت سوئی گیس بندکردی جاتی ہے اوراگرسوئی گیس فراہم بھی کی جارہی ہے تواسکا پریشراتناکم ہے کہ اس پر کوئی بھی چیز پکائی نہیں جاسکتی ہے۔ شہریوں نے اعلی عدلیہ سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ محکمہ سوئی گیس بہاولپور کوپابندکیاجائے اور حکم کی خلاف ورزی پر آرایم سوئی گیس بہاولپورکو توہین عدالت کانوٹس جاری کیاجائے۔

گیس بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -