ایجوکیٹرز کومستقل کرنیکی تیاریاں، سی ای اوز تعلیم سے فہرستیں طلب

ایجوکیٹرز کومستقل کرنیکی تیاریاں، سی ای اوز تعلیم سے فہرستیں طلب

  

جام پور (نامہ نگار) ڈی پی ائی پنجاب نے تین سال مدت ملازمت مکمل کرنے والے ایجوکیٹرز کی پروفیشنل ڈگری کے نتائج کے بعد فوری طور پر ریگولر کرنے کے لیے پنجاب کے چھتیس اضلاع کے سی ای او ز تعلیم سے فہرستیں طلب کر لی۔ ڈی ای او سیکنڈیری راجن پور نے تمام ہائی سکولوں کے سربرہان سے تفصل طلب کر لیے۔ ڈی پی ائی پنجاب طائرہ شفیق احمد کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ ایسے ایجوکیٹر ز جن کی پروفیشنل ڈگریاں بی ایڈ۔ سی۔ ٹی(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

اور ایم ایڈ کے نتائج نہ آنے پر مستقل ہونے سے رہ گئے تھے کے فورا مکمل کیس دفتر کو بھجوائے جائیں تاکہ ان کو مستقل کیا جاسکا۔ ڈی ای او سیکنڈیری عبدالحمید خان ملک نے ضلع بھر کے ہائی وہائر سیکنڈیری سکول کے سربرہان سے مکمل تفصیل طلب کرتے ہوئے تین دن کے اندر کیس ڈی ای او افس میں جمع کرانے کا کہا ہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -