شادن لُنڈ میں مزدور کی دوبیٹیاں جسمانی اورذہنی طورپر معذور

    شادن لُنڈ میں مزدور کی دوبیٹیاں جسمانی اورذہنی طورپر معذور

  

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان)دیہاڑی دار مزدور کی دو بیٹیاں جسمانی اور ذہنی طور پر معذورہیں جن کے گھروں میں فاقے شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کیمطابق شادن لُنڈ میں محمد امین کی دو بیٹیاں 25 سالہ فہمیدہ اور 15 سالہ زینب ذہنی اور (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

جسمانی طور پر معذور ہیں محمد امین گھر کا واحد کفیل اور دیہاڑی دار مزدور ہے کاروبار ٹھپ ہونے کی وجہ سے گھر میں فاقے ھیں جبکہ علاج کیلئے سکت نہیں رکھتا محمد امین نے میڈیا کو بتایا کہ غربت اور بچوں کی بیماری کے باعث بہت پریشان ہوں مزدوری نہ ہونے کی وجہ سے دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں لہذا میں حکومت اور مخیر حضرت سے مالی تعاون کی اپیل کرتا ہوں تاکہ اس مشکل گھڑی میں اپنا اور بچوں کا پیٹ پال سکوں۔

اپیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -