ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے متی تل روڑ کمپنی کے سیلز مین محسن علی سے دو مسلح ڈاکو نے روک اسلحہ کے زور پر نقدی 1لاکھ50ہزار چھین کر فرار ہوگئے, تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے منظورہ ا?باد صفدر علی سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل لیگئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے حافظ جمال روڑ محمد یوسف سیموٹرسائیکل سوار(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

دو افراد نے جھپٹا مارکر موبائل جس میں نقدی 72ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے دیوان باغ محمد عرفان کے گھر کے باہر سے بکرا مالیت20ہزار، رحمت کالونی سے شفیق کی موٹرسائیکل، 6نمبر چونگی ہوسٹل آصف ودیگر افراد کے نو موبائل مالیت2لاکھ،تھانہ کوتوالی کے علاقے محمدی محلہ محمد سہیل کیگھر سے نقدی، موبائل مالیت46ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے شریف پورہ محمد سلطان،جبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے غلام حسین کے بھانہ سے جانور مالیت50ہزار چوری ہوگئے ہیں۔
نقصان