جام پور: اراضی تنازعہ پر کھوسہ، ارائیں برادری آمنے سامنے، فائرنگ

  جام پور: اراضی تنازعہ پر کھوسہ، ارائیں برادری آمنے سامنے، فائرنگ

  

جام پور (نامہ نگار)جام پور کے نواحی علاقہ نواں بیگراج میں اراضی تنازعہ پرکھوسہ اور ارائیں برادری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ خیال ہوا ہے۔ جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیل کے مطابق نواں بیگراج کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر کھوسہ اور ارائیں برادری کے درمیان اس وقت فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جب ارائیں برادری کے لوگ تمباکو کی فصل کاٹ رہے تھے۔ کھوسہ برادری کے مسلع لوگوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے متعدد(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔ کھوسہ اقوام کے ایک بزرگ عبدالمجید اچانک بھیڑ میں ظاہر ہو ئے تو اہل علاقہ نے پکڑ کرکے اس کی دائیں ٹانگ اور بازو توڑ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے فوری طور پر تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور شفٹ کر دیا۔ڈی ایس پی چوہدری فیاض الحق خان کو جونہی علم ہو ا فورا ہسپتال پہنچ گئے۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہر ممکن انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایچ او ذبیر احمد خان بزدار نے رابطہ پر موقف میں بتایا کہ ملزمان کے خلاف زیر فعہ 324/148/149ت۔ پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کے گھرو ں پر چھاپے مارے جارہے ہیں چوبیس گھنٹے کے اندر ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -