پی آئی اے کی امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے معاونت کی درخواست
کراچی(آئی ا ین پی) قومی ائیر لائن پی آئی اے کے سی ای او نے امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے امریکی سفیر کو خط لکھ دیا۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نیامریکی سفیر کو خط میں لکھا ہے کہ کوروناکے سبب فلائٹ آپریشن معطل ہے اس لیے خصوصی پروازیں چلانی ہیں، کورونا کے سبب امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو چارٹر پروازوں سیلانا چاہتے ہیں۔خط میں کہا گیا ہیکہ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے امریکی سفارت خانے کی معاونت درکار ہے لہٰذا سفارتخانہ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
خصوصی اجازت کے لیے امریکی اداروں سے معاملات طیکرانے میں معاونت کرے۔سی ای او پی آئی اے کے خط کے ساتھ امریکی حکام کے پی آئی اے تنصیبات کے معائنے کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔
پی آئی اے