ملتان:وائی ڈی اے وفد کی گورنر، ڈاکٹر اخترملک سے ملاقات، مسائل پر تبادلہ خیال

  ملتان:وائی ڈی اے وفد کی گورنر، ڈاکٹر اخترملک سے ملاقات، مسائل پر تبادلہ ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے ڈاکٹر محمد فاران اسلم کی قیادت میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات کی،جس میں ملتان میں طبی عملہ کو در پیش آنے والے (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

مسائل کو زیر بحث لایا گیا،ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاران اسلم نے مطالبات پیش کرتے ہوئے گورنر پنجاب سے کہا کہ تمام طبی عملہ بالخصوص نئے ہاؤس آفیسرز کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے، لیڈی ڈاکٹرز کے ہاسٹل کو قرنطینہ کسی صورت نہ بنایا جائے،کورونا پازیٹو آنے والے ڈاکٹرز کیلئے مناسب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ،تمام طبی عملہ کیلئے لائف انشورنس اور لائف رسک الاؤنس کا اعلان کیا جائے،اس موقع پر طلباء کا قیمتی سال بچانے کیلئے آن لائن امتحان کا مطالبہ کیا گیا جبکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی آپ گریڈیشن اور بجٹ کی فراہمی،کورونا ایمرجنسی کی وجہ سے تمام گریڈز پر خالی آسامیوں پر تعیناتی، کرونا کے مریضوں کے لیے مناسب آئسولیشن اور سہولیات،آئی سی یو اور ایچ ڈی یوز کے قیام جیسے مطالبات بھی سامنے رکھے گئے،گورنر پنجاب اور صوبائی وزیر توانائی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے تمام مطالبات کو آئینی اور جائز قرار دیا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ بذات خود ان تمام مطالبات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے،وفد میں ڈاکٹر محمد عتیق الرحمن (چیرمین)،ڈاکٹر عدنان ملک(جنرل سیکرٹری)،ڈاکٹر رانا انصر(میڈیا سیکرٹری)،ڈاکٹر عامر فرید(کوآرڈینیٹر FMG)، اور ڈاکٹر عمر جاوید(کوآرڈینیٹر House Officer) بھی شامل تھے۔

وفد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -