ایم پی اے چوہدری سلطان بندیشہ اوراسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کادورہ، ڈاکٹرز، طبی عملے سے ملاقاتیں، گلدستے پیش

  ایم پی اے چوہدری سلطان بندیشہ اوراسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کا ٹی ایچ کیو ...

  

بورے والا:(تحصیل رپورٹر) پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ اور اسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

ٹی ایچ کیو ہسپتال دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈاکٹر اور دیگر میڈیکل سٹاف جان لیوا وباء کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا دن رات ایک کیے ہوئے ہیں جس طرح فرنٹ فٹ پر آکر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کے لیے کوشاں ہیں وہ لائق تحسین ہے حکومت کی طرف سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی انہوں نے کہابہت جلد دنیا اس موذی وبائی وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی اس وقت احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی اس سے بچاؤ ممکن ہے ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ اور اسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں تا کہ اس وائرس کو پھیلنے اور اس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہا جا سکے اس موقع پر انہوں نے کورونا وارڈز،آئسولیشن سنٹر میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس،نرسز و دیگر عملہ سے ملاقات کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پھولوں کے گلدستے دیے اس موقع پرڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال،ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی،ڈاکٹر تصور حسین، اور سی ایس این ممبران بھی موجود تھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -