لاک ڈاؤن متاثرین کو اکیلانہیں چھوڑیں گے، حنیف پتافی، مالی امداد کا سلسلہ شروع
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
بیروزگار ہونے والے افراد کی مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے۔محکمہ زکوۃ و عشر کے ذریعے پہلے مرحلے کیلئے تین کروڑ 27 لاکھ 42 ہزار روپے کے فنڈز منتقل کردئیے گئے۔ایزی پیسہ کے ذریعے مستحق 3638 افراد کو 9 ہزار روپے فی کس کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایزی پیسہ شاپ مالکان کو حکومت کی طرف سے ادائیگی کردی گئی ہے مستحقین سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ضلعی زکوۃ آفیسر حافظ مغیث نے مشیر وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا کہ لاک ڈاون سے متاثر ہونے والوں کی درخواستیں وصول کی گئیں اور غیر جانبدار ذرائع سے جانچ پڑتال کے بعد پہلے مرحلے میں 3638 افراد کو مالی امداد کیلئے اہل قرار دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دو اقساط میں 9000 روپے مالی امداد دی جائے گی۔