ہائی وے ڈیپارٹمنٹ بہاولپور: ٹینڈرز کی بندر بانٹ، سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کاانکشاف
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع رحیم یارخان کی چاروں تحصیلوں سے سڑکو ں کی مد میں تقریباً50کروڑ روپ فراہم کیے گئے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
دفعہ144کے باوجود اس نازک صورتحال میں ٹینڈرلگادئیے گئے ٹھیکیداروں سے درخواستیں طلب اورکمشنر آفس بہاولپور میں ٹینڈروں کواوپن کیاگیا جبکہ پول کرنے کیلئے رحیم خان چوک بہادرپورمیں واقع فلور مل میں ٹھیکیداروں سے پول کیا مبینہ طورپر ٹینڈروں کی بندربانٹ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مخصوص چہتے ٹھیکیداروں سے لاکھوں روپے کا چندہ اکٹھا کیاگیاٹھیکیداروں کی230فرد میں ایسی تھیں کہ جنکے انکم ٹیکس کے مسائل تھے اوران پے کچھ پیراجات بھی لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ ٹینڈروں کو نہیں لے سکتے تھے لیکن رشوت وصولی کے بعد تمام ٹھیکیداروں کواوکے کی رپورٹ دے دی گئی درخواست دہندہ جات درخواستی نے مزید الزام عائد کیا کہ اگرٹینڈروں میں کمپٹیشن ہوجاتاتو سرکاری خزانے کو12کروڑ روپے کافائدہ ملتا لیکن ہائی وے افسروں نے سرکاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا48کاموں کے ٹینڈروں میں بھی بہت بڑا فراڈ کیاگیاہے درخواست ہندہ نے چیف سیکرٹری cپنجاب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب سے مطالبہ کیاکہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے ٹینڈروں کوفوری منسوخ کرکے دوبارہ ٹھیکیداروں میں کمپیٹیشن کرایا جائے۔
انکشاف