چوہدری سرور سے آر پی او وسیم خان کی ملاقات، مختلف امور پربریفنگ

    چوہدری سرور سے آر پی او وسیم خان کی ملاقات، مختلف امور پربریفنگ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے پولیس نے کامیاب لاک ڈاون کرکے ہزاروں زندگیاں بچائیں۔حکومت پنجاب فرنٹ لائن پر کرائم کنٹرول اور کرونا کیخلاف لڑنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ ملتان کے دوران ریجنل پولیس(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

آفیسر وسیم احمد خان سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر آر پی او وسیم احمد خان نے گورنر کو ملتان ریجن میں لاء اینڈ آرڈر اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ سمیت سول سوسائٹی کا ہر فرد کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے اور اپنا کردار ادا کررہا ہے بحیثیت ایک قوم ہی ہم اس آزمائش سے نبردآزما ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریجن بھر میں لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا گیا اور دفعہ 144 کے نفاز کے ذریعے عوامی اجتماعات کی حوصلہ شکنی کی گئی۔آر پی او نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں کرونا کے حوالے سے علمائے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا ہے اور تمام عبادت گاہوں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں تاکہ نمازیوں کی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان بھی کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -