ڈپٹی کمشنر وہاڑی کاڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ، موبائل کرونا سکریننگ وین کاافتتاح

  ڈپٹی کمشنر وہاڑی کاڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ، موبائل کرونا سکریننگ وین ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا انہوں نے موبائل کورونا سکریننگ وین کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ موبائل کورونا سکریننگ وین کے ذریعے دوردراز کے دیہی(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

علاقوں میں لوگوں کی کورونا وائرس کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی موبائل وین میں کورونا سکریننگ کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں موبائل وین میں الیکٹرانک سسٹم نصب کیا گیا ہے موبائل وین کے سکریننگ کے دوران ڈاکٹرز اور مریض میں نان فیزیکل ٹچنگ سسٹم بنانا گیا ہے موبائل وین میں تھر مل ٹمپریچر گن، مائیک سپیکر سسٹم، پروٹیکٹو شیلڈ،حفاظتی دستانے اور کارڈ ک مانیٹرنصب کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کی موبائل وین کوکورونا سکریننگ وین میں تبدیل کیا گیا ہے کورونا سکریننگ وین میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے مکمل حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں سکریننگ کیلئے آنے والے شخص کو ڈیس انفیکٹ کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ موبائل کورونا سکریننگ وین کی تیار ی میں محکمہ بہبود آبادی،ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹرمحسن ممتاز، ڈاکٹر محمد اسلم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں پنجاب بھر میں موبائل کورونا سکریننگ وین اپنی نوعیت کا پہلا اینشیٹو ہے انہوں نے کورونا سکریننگ وین میں نصب تمام سسٹم کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران حسین ثاقب، ڈاکٹر محسن ممتاز، ڈاکٹر محمد اسلم اور دیگر افسران موجود تھے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -