وزیراعظم کا سیمنٹ کی قیمت بڑھانے والے فیکٹری مالکان کیخلاف کارروائی کا حکم 

وزیراعظم کا سیمنٹ کی قیمت بڑھانے والے فیکٹری مالکان کیخلاف کارروائی کا حکم 

  

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کاسیمنٹ کی قیمت بڑھنے کا نوٹس، متعلقہ وزارت سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے  تعمیراتی صنعت کھولنے کے اعلان کے بعد بعض سیمنٹ فیکٹری مالکان نے اچانک قیمتیں بڑھا دیں جس کا  وزیراعظم  نے سخت نوٹس  لیتے ہوئے قیمت  بڑھانے والی سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے سیمنٹ انڈسٹری کو ماضی میں دی جانے والی غیر ضروری مراعات اور ٹیکس چھوٹ کی تفصیل بھی طلب کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ مافیا بارے انکوائری کی جائے تو یہ آٹا چینی اور آئی پی پیز سے بھی بڑا سکینڈل بنے گا۔

سیمنٹ مافیا

مزید :

صفحہ اول -