میڈیا ورکرز کو راشن دینے کیلئے فہرستیں مرتب کی جا رہی ہے: اجمل وزیر 

میڈیا ورکرز کو راشن دینے کیلئے فہرستیں مرتب کی جا رہی ہے: اجمل وزیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا ورکرز کو راشن دینے کے لئے فہرستیں ترتیب دی جارہی ہیں مستحق میڈیا ورکرز کو گھر کی دہلیز پر راشن پہنچانے کے لئے وفاقی حکومت کو بہت جلد فہرستیں فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار اجمل وزیر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں کیا۔اجمل وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کیساتھ ملکر میڈیا ورکرز کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے پر بھی تیزی سے کام کررہے ہیں۔جبکہ صوبائی حکومت نے کورونا وباء کے شکار صحافیوں کے علاج معالجہ اور انکے گھر والوں کو راشن پہنچانے کا اعلان بھی کیا ہے کورونا سے جاں بحق صحافی کے گھر والوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے فراہم کئے جائینگے۔ اسی طرح صحافیوں کو کورونا سے بچانے کے لئے  حفاظتی سامان مہیا کیا گیا ہے دریں اثناء،مشیر اطلاعات اجمل وزیر  نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج پروفیسر ڈاکٹر جاوید کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹر جاوید کے خاندان کیساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر شریک ہے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات سنہری الفاظ کے ساتھ لکھی جائیں گی۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ پوری قوم ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتی  ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجودہ حالات میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کو کورونا سے تحفظ دے رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -