ٹانک،پاک فوج کے زیر اہتمام معذور اور غرباء میں راشن تقسیم
ٹانک(نمائندہ خصوصی)افواج پاکستان کے سپہ سالار کی جانب سے ایف سی ساؤتھ کے توسط سے ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے معذور اور غرباء افراد میں راشن تقسیم کر دیا گیا شہریوں کی جانب سے پاک آرمی اور فرنٹئیر کور ساؤتھ کو خراج تحسین پیش کیا گیا محاذ جنگ ہو یا قدرتی آفات پاک فوج نے نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور کبھی بھی اپنی غیور عوام کو مایوس نہیں کیا کیونکہ قوم کا اعتماد ہی پاک فوج کا سرمایہ حیات ہے پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں اپنی عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے کرونا وائرس کی وباء جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاک فوج نے اپنی عوام کو پیغام دیا ہے کہ کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کے خلاف لڑنا ہے ایک طرف پاک فوج اپنی عوام کو کرونا کی وباء سے بچانے کے لئے ٹانک اور جنوبی وزیرستان انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف پاک فوج دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے انکے گھروں کی دہلیز پر راشن پہنچانے میں مصروف عمل ہے ملک بھر کی طرح ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں بھی چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر ایف سی ساؤتھ کے توسط سے ڈگری کالج ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا، اعظم ورسک، توئی خلہ، لدھا، سرویکئی اور مکین میں بھی معذور،دیہاڑی دار طبقہ، بیواؤں،یتیموں اور غرباء خاندانوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے راشن تقسیم کیا گیا، راشن کی تقسیم کے دوران معذور اور غریب افراد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے مشکل کی ہرگھڑی میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہے بلکہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران پاک فوج اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں فرنٹ لائن پر موجود ہو کر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عوام نے چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر غرباء میں تقسیم کئے جانیوالے راشن کے اقدام کو عوامی اورسماجی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔