خیبر،افغانستان سے 373 پاکستانی وطن پہنچ گئے

خیبر،افغانستان سے 373 پاکستانی وطن پہنچ گئے

  

خیبر(بیورو رپورٹ) افغانستان میں پھنسے ہوئے مزید 373پاکستانیوں کا قافلہ طورخم بارڈر کے راستے پہنچ گیا ہے جبکہ 500پاکستانی شہری طورخم کے راستے پہنچ جائیں گے سرکاری زرائع،تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستان کے 373شہری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ آج پانچ سو پاکستان کے شہری طورخم بارڈر کے راستے پہنچ جائے گی اس حوالے سے لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام نے رابطے پر بتایا کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستان کے پانچ سو شہری آج طورخم بارڈر کے راستے داخل ہوجائے گی تمام پاکستانی شہریوں کو طورخم بارڈر سے جمرود فورٹ سلوپ اور جمرود ڈگری کالج منتقل کر دی جائے گی جہاں پر ان کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے اور ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک قرنطینہ سنٹر میں داخل ہوگی طورخم بارڈر پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام اور سیکورٹی فورسز اور مقامی پولیس کے حکام نے افغانستان سے آنے والے پاکستانی شہریوں کا استقبال کیا اور تمام افراد کو فلائنگ کوچ گاڑیوں میں جمرود قرنطینہ سنٹر منتقل کر دئے گئے،گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 1500 سے زائد پاکستانی شہری طورخم بارڈر کے راستے افغانستان سے خیریت سے پہنچ گئے ہیں گئے۔

مزید :

صفحہ اول -