پشاور،شیخ آبادمیں بزرگ خاتون کورونا وائرس کا شکار

پشاور،شیخ آبادمیں بزرگ خاتون کورونا وائرس کا شکار

  

پشاور(سٹی رپورٹر)شہرکے گنجان آبادعلاقہ شیخ آبادنمبر1میں معمرخاتون میں کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کاانکشاف ہواہے متاثرہ خاتون کے خاندانی ذرائع کے مطابق سفیدگل کی زوجہ نسیموں کوایک ہفتہ قبل سانس کی تکلیف ہونے پرلیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایاگیاجہاں انکی حالت تشویشناک ہونے پرانہیں دوروزتک آئی سی یومیں رکھاگیااورکوروناوائرس ٹیسٹ بازیٹوآیاچنانچہ متاثرہ خاتون کے نزدیکی خاندانی ذرائع کے مطابق خاتون کے گھروالوں نے آئی سی یومیں مبینہ طورپر نرس کی ملی بھگت سے انہیں وہاں سے نکال کرگھرشفٹ کردیاہے اوریہ کہ اب انہیں گھرمیں قرنطینہ کردیاگیاہے لیکن گھروالوں کی جانب سے علاقہ اورخاندان میں کسی کوکچھ نہیں بتایاجارہاہے جس پرعلاقہ کے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے علاقہ کے مکینوں اورمتاثرہ خاتون کے خاندانی افرادنے صوبائی وزیراعلیٰ محمودخان،صوباء یوزیرصحت تیمورسلیم جھگڑااورڈپٹی کمشنرپشاورعلی محمداصغرسے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ کوروناوائرس سے متاثرہ خاتون کے گھرکوقرنطینہ قراردے کرعلاقہ کوسیل کریں اورفوری طورپراحتیاطی تدابیراپنائی جائیں کیونکہ علاقہ میں کوروناوائرس پھیلنے کاقومی امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -