فیصل آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 45وارداتیں 

فیصل آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 45وارداتیں 

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی 45وارداتوں اور چوروں کے گروہ 8لاکھ روپے سے زائد نقدی و طلائی زیورات‘12موٹر سائیکل‘ 2درجن سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فائرنگ کرتے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے رحمن سے نقدی‘موبائل چھین لیا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے اسی طرح ناصر سے چار لاکھ روپے کی نقدی‘حامد سے 70ہزار‘ موبائل‘ شفیق سے 55ہزار‘موبائل‘ طارق سے بیس ہزار‘موبائل‘ عبدالرحمن‘ بیس ہزار‘ موبائل‘ جاوید‘ طیب‘ عمیر‘ علی‘ عثمان‘ حق نواز‘حامد‘عثمان‘ افشاں‘غلام مصطفی‘مجاہد‘کاشف‘ خالد‘ عثمان‘ جاوید اور نواز سے نقدی‘ موبائل فونز‘ احمد‘ شہزاد اور اللہ دتہ سے موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ ٹاور سے بیٹریاں‘ثاقب‘ یعقوب اور احتشام کے گھروں سے تنویر‘کامران اور علی کی دکانوں‘امجد کے سکول‘کامران‘ ذیشان‘ ناصر‘یوسف‘ ظہیر‘مقبول‘ شاہد‘ عبدالوحید اور حفیظ کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

45وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -