پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے گھر کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی رہنما خورشید شاہ کے گھر کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس پر ملازم کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ کمشنرسکھررانا عدیل نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے گھر کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر ملازم کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ کمشنر سکھر نے کہاہے کہ خورشید شاہ کے پورے گھر میں سپرے کیا گیاہے اورکورونا وائرس کے مریض کے اہلخانہ کو گھر میں قرنطینہ کردیاگیا۔