کیا پاکستان میں آئندہ چندماہ میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی ؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے واضح اعلان کر دیا

کیا پاکستان میں آئندہ چندماہ میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی ؟ ...
کیا پاکستان میں آئندہ چندماہ میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی ؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے واضح اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تاثر کو رد کردیا کہ پاکستان میں وائرس کی ویکسین تیار ہو رہی ہے اور آئندہ چند ماہ میں علاج کے لیے موجود ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ویکیسن کی تیاری کے لیے دنیا بھر میں بہت کام ہورہا ہے لیکن پاکستان میں ویکسین بنانے کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہورہا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے وضاحت کی کہ چین کی ایک کمپنی نے ویکسین کی ٹیسٹنگ و ٹرائل کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے جبکہ ہم نے ان سے مذکورہ ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے قواعد دستاویزات کی شکل میں طلب کی ہیں۔

انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ پاکستان میں اگلے چند ماہ میں ویکسین مل جائے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ جاپان میں اینٹی وائرل دوائی پر بھی کام ہورہا ہے اور جاپان کے قونصل خانہ نے بھی ٹرائل کے لیے پاکستان سے رابطہ ہے۔ ہم نے جاپان سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائےگا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روزے میں لوگوں نے وائرس کے عدم پھیلاو¿ سے متعلق مخصوص احتیاط کو نہیں اپنایا۔ ہماری ڈاکٹر برادری مختلف شہروں میں پریس کانفرنس میں وائرس کا پھیلاو¿ بننے والے اعمال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -