وہ ملک جس نے جیلوں میں قید نصف غیر قانونی تارکین وطن رہا کردیئے،باقیوں کو رہا کرنے کافیصلہ

وہ ملک جس نے جیلوں میں قید نصف غیر قانونی تارکین وطن رہا کردیئے،باقیوں کو رہا ...
وہ ملک جس نے جیلوں میں قید نصف غیر قانونی تارکین وطن رہا کردیئے،باقیوں کو رہا کرنے کافیصلہ

  

مونٹریال(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈین حکومت کا غیرقانونی تارکین وطن سے حسن سلوک ۔ملک بھرکی جیلوں میں قید نصف قیدیوں کو آزاد کردیا گیا۔باقی قیدیوں کی رہائی کابھی فیصلہ کرلیا گیا۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق  کینیڈا کے ادارہ برائے امیگریشن ومہاجرین کی جانب سے تمام غیر قانونی تارکین وطن کی رہائی کے فیصلے میں کورونا وائرس کے خوف کا اہم کردار ہے۔

کینیڈا بارڈرسروسز ایجنسی کے مطابق سترہ مارچ تک کینیڈا کے مختلف صوبوں کی جیلوں اورمہاجرکیمپوں میں میں تین سو ترپن قیدی تھے  جو کہ انیس اپریل تک نصف سے کم ہوکر ایک سو سنتالیس رہ گئے، رہائی پانے والوں میں  سےایک سو سترہ صوبائی جیلوں جبکہ تیس  ٹورنٹو کے امیگریشن سنٹرمیں قید تھے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے باقی مہاجرین کے ساتھ ان قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو لوگوں کیلئے خطرہ نہیں رہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -