برطانوی وزیراعظم کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب،دوبارہ ذمہ داریاں کب سے سنبھالیں گے؟ ترجمان کااعلان سامنے آگیا

برطانوی وزیراعظم کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب،دوبارہ ذمہ داریاں کب ...
برطانوی وزیراعظم کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب،دوبارہ ذمہ داریاں کب سے سنبھالیں گے؟ ترجمان کااعلان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو شکست دے کر ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم ہاوس ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بورس جانسن پیر سے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گے۔

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بورس جانسن اب مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ موذی مرض کی وجہ سے انہوں نے اپریل کے آغاز میں  تین راتیں انتہائی نگہداشت (آئی سی یو)  میں کاٹیں تھیں تاہم ہفتے کو انہیں مکمل صحتیاب قرار دیتے ہوئے ڈچارج کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پچپن سالہ بورس جانسن کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا انتہائی پریشان کن اور دباوکی کیفیت میں دوبارہ حکومتی امور سنبھالیں گے۔ 

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے برطانیہ کے نظام صحت اور معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ ملک بھر میں اب تک 20,319افراد اس موذی مرض کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ رجسٹرڈ کیسز کی تعداد148 ہزار ہوچکی ہے۔

بورس جانسن کی حکومت کوبروقت اقدامات نہ کرنےپر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

یاد رہے 6اپریل کوغیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دس روز کے لئے قرنطینہ میں رہے  تھے۔وہ حکومتی معاملات کو گھر بیٹھے ہی چلا رہے تھے  تاہم دس روز قرنطینہ میں رہنے کے باوجود بورس جانسن میں کورونا کی علامات موجود تھیں اور انہیں مسلسل بخار تھا جس پر انہیں  ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

ڈاؤننگ سٹریٹ کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں ٹیسٹس کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا،یہ احتیاطی اقدام ہے کیونکہ وزیراعظم بورس جانسن میں دس روز سے مستقل کورونا کی علامات موجود تھیں۔