”اگر عمران خان قائداعظم کے وژن کی وضاحت کر دیں تو میں پانچ لاکھ روپے انعام دوں گا ، وہ نہیں جانتے کہ ۔۔“سینئر صحافی ہارون رشید برس پڑے

”اگر عمران خان قائداعظم کے وژن کی وضاحت کر دیں تو میں پانچ لاکھ روپے انعام ...
”اگر عمران خان قائداعظم کے وژن کی وضاحت کر دیں تو میں پانچ لاکھ روپے انعام دوں گا ، وہ نہیں جانتے کہ ۔۔“سینئر صحافی ہارون رشید برس پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ہارون رشید نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے وژن کی وضاحت کر دیں اور کوئی ڈیسنٹ لوگ کہہ دیں کہ درست وضاحت کی ہے تو میں پانچ لاکھ روپے نقد انعام دوں گا جوکہ ان کی دو مہینے کی تنخواہ ہے ، انہیں نہیں پتا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کیا تھے ، بس بڑے بڑے دعوے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ قائداعظم پر عمر بھر جھوٹ بولنے کا الزام نہیں لگا ،ان پر عمر بھر یہ الزام بھی نہیں لگا کہ ایک روپے کی خیانت  کی ہو، عمر بھر ان پر یہ الزام نہیں لگاکہ انہوں نے کبھی وعدہ کیا ہو اور پھر اسے توڑ دیا ہو۔ عمران خان اور قائداعظم کا کیا موازانہ ہے ؟

سینئر صحافی ہارون رشید نے کہا کہ قائداعظم نے کب کوئی فیصلہ مشاورت کے بغیر کیا ؟، قائداعظم تاریخ کی نایاب شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کا کہناتھا کہ قائداعظم سے پوچھا گیا کہ چائے کا بندوبست کریں تو وہ کہنے لگے کہ وزیروں کو کہیں کہ اپنے گھروں سے پی کر آیا کریں اورگھر جا کر پیا کریں ۔

ہارون رشید نے کہا کہ اگر میں عمران خان پر تنقید کروں تو 10 ہزار آدمی مجھے اور میرے خاندان کو گندی گالیاں دیں گے ، کوئی صحافی زرا سا اختلاف رکھتا ہو اسے لفافہ کہہ دیا جاتا ہے ، عمران خان اپنی زندگی میں ایک مرتبہ یہ کہہ دیں کہ ہارون رشید کرپٹ ہے ، انہوں نے کہا کہ روف کلاسرا اور طلعت حسین سے لاکھ اختلاف کریں لیکن میں جانتا ہوں کہ  وہ کرپٹ نہیں ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ قائداعظم میں صوفیا کی شان تھی ، تاریخ انسانی میں سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والے شاعر علامہ اقبال کو نہرو نے کہا کہ آپ مسلمانوں کے لیڈر ہیں توانہوں نے کہا میں جناح کا ایک سپاہی ہوں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -