پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی میں بھی توسیع

پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی میں بھی توسیع
پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی میں بھی توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں توسیع کے بعد صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی بھی 9 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےلئے کیے گئے لاک ڈائون کے باعث موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی میں 9 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازم پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -