پنجاب حکومت متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کواپریل سے اضافی تنخواہ دے گی،عثمان بزدار

پنجاب حکومت متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کواپریل سے اضافی تنخواہ دے گی،عثمان ...
پنجاب حکومت متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کواپریل سے اضافی تنخواہ دے گی،عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب حکومت متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کواپریل سے اضافی تنخواہ دے گی،کورونا پر قابوپانے تک ڈاکٹروں اور طبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے متاثرہ بہن بھائیوں کا خیال رکھ کرحقیقی مسیحا ہونے کا ثبوت دیا ،آزمائش کی گھڑی میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹر وں اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -