شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،9 دہشتگردہلاک،2 جوان شہید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشتگردمارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو حراست میں لے لیا،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی ،دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیسور اور ڈوسالی کے علاقوں میں کارروائی کی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مقابلے میں9دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیاگیا،دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے2جوان شہیداور5زخمی ہوئے،شہید لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق مظفرآباد اورسپاہی سکم داد کا ایبٹ آباد سے ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک عبدالوحید کی عمر 29 برس اورتعلق مظفرآباد سے تھا، سپاہی سکم داد کی عمر 33 برس اورتعلق ایبٹ آباد سے تھا۔