پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر نے آخر کار 19 سال بعد فکسنگ کے معاملے پر معافی مانگ لی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر نے آخر کار 19 سال بعد فکسنگ کے ...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر نے آخر کار 19 سال بعد فکسنگ کے معاملے پر معافی مانگ لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے فکسنگ کے معاملے پر مداحوں سے معافی مانگ لی ہے اور 19 سال بعد آئی سی سی سے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر سلیم ملک کا کہناتھا کہ میں اپنے کیے پر مداحوں سے معافی مانگتاہوں ، مداحوں کے دل دکھے اس لیے سب سے معافی چاہتاہوں ، آئی سی سی سے غیر مشروط تعاون کروں گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی تعاون کروں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ انسانی حقوق قوانین کے تحت میرے ساتھ بھی نرمی برتی جائے ، فکسنگ میں ملوث باقی کرکٹرز کو دوسرا موقع دیا گیا ، مجھے بھی دوسرا موقع دیا جائے ۔

یاد رہے کہ ا س سے قبل ایک بیان میں ہیڈ کوچ انضمام الحق نے بھی سلیم ملک کے حق میں بیان جاری کیا تھا جبکہ ثقلین مشتاق کا کہناتھا کہ میری عمران خان اور چیئرمین پی سی بی سے درخواست ہے کہ سلیم ملک کو بہت رگڑا لگ گیا اب ان پر پابندی ختم کر دینی چاہیے ، جب وہ کرکٹ میں آئیں گے تو وہ جان لڑ دیں گے۔ انضمام الحق کا کہناتھا کہ سلیم ملک کے پاس بہت سا تجربہ اور مواد ہے جس سے کھلاڑی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -