سلیم ملک پوچھے گئے سوالات کے جواب دے دیں،قانونی مشیرپی سی بی تفضل رضوی کاسابق کرکٹرکی پیش کش پرردعمل

سلیم ملک پوچھے گئے سوالات کے جواب دے دیں،قانونی مشیرپی سی بی تفضل رضوی ...
سلیم ملک پوچھے گئے سوالات کے جواب دے دیں،قانونی مشیرپی سی بی تفضل رضوی کاسابق کرکٹرکی پیش کش پرردعمل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قانونی مشیرپی سی بی تفضل رضوی نے سابق کرکٹرسلیم ملک کی پیش کش پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی کھلاڑی کااینٹی کرپشن کوڈکیلئے بورڈسے تعاون ہی واحدراستہ ہے،سلیم ملک سے اپریل2011میں پوچھے گئے سوالات کے جواب درکارہیں،سلیم ملک کی لندن میں 3ملاقاتوں سے متعلق سوالات کیے گئے تھے،سلیم ملک وضاحت کردیں تاکہ معاملہ آگے بڑھایاجاسکے۔

قانونی مشیرپی سی بی تفضل رضوی نے کہاکہ سلیم ملک نے اب صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے ،جتنی جلدی وہ تعاون کرینگے اتنی جلدی ان کا کیس آگے بڑھے گا،سلیم ملک کو اینٹی کرپشن کوڈز کو مکمل طور پر فالو کرنا ہوگا،سلیم ملک ویڈیوز سے متعلق تفصیلی جواب دیں جس کے بعد معاملہ آگے بڑھے گا۔

مزید :

کھیل -