کورونا وائرس کا حملہ اور حکومت کی نااہلی ، صر ف دو دن میں ڈاکٹروں سمیت 92 ہیلتھ پروفیشنل متاثر

کورونا وائرس کا حملہ اور حکومت کی نااہلی ، صر ف دو دن میں ڈاکٹروں سمیت 92 ہیلتھ ...
کورونا وائرس کا حملہ اور حکومت کی نااہلی ، صر ف دو دن میں ڈاکٹروں سمیت 92 ہیلتھ پروفیشنل متاثر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 723 ہو گئی ہے اور اس وبا کے خلاف جنگ میں حکومت کی جانب سے ڈاکٹرو ں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ناکافی دکھائی دیتی ہیں جس کے باعث اس وائرس سے روز بہ روز درجنوں کی تعداد میں ڈاکٹر متاثر ہو رہے ہیں ۔

اب نہایت ہی پریشان کن خبر موصول ہوئی ہے کہ محض دو روز میں ڈاکٹروں سمیت شعبہ صحت سے منسلک دیگر 92 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعدوائرس سے  متاثرہ ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرامیڈیکس سٹاف اور سپورٹ سٹاف کی تعداد 345 پر جاپہنچی ہے ۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی محکمہ صحت کے ایک حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز تک یہ تعداد 253 تھی تاہم ہفتے کے روز یہ بڑھ کر 345 ہو گئی ہے ،کورونا وائرس کے باعث محکمہ صحت میں سب سے زیادہ ڈاکٹرز متاثر ہو رہے ہیں ۔ملک بھر میں اس وقت165 ڈاکٹرز جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، کاعلاج جاری ہے جبکہ اس کے علاوہ 131 پیرامیڈیکس اور 41چ نرسوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن کا علاج بھی جاری ہے ۔

ان تصدیق شدہ کیسز کے علاوہ 1500 سے زائد ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کے اہلکار ایسے ہیں جو متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں آنے کے باعث قرنطینہ میں ہیں ، متعدد رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں ۔محکمہ صحت کے حکام کا بتانا تھا کہ محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر متاثرہ افراد کا تعلق بلوچستان ، خیبرپختون خواہ اور پنجا ب سے ہے جبکہ چند کیسز سندھ اور اسلام آباد سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی تین ڈاکٹرز اور ایک نرس زندگی کی بازی ہار چکی ہے ۔ گزشتہ روز پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکتر جاوید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جبکہ کراچی کے ڈاکٹر عبدالقدیر سومرو ،ڈاکٹر اوسامہ ریاض گلگت بلتستان سے اور گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی ایک نرس اسی کے باعث جان کی بازی ہار چکی ہے ۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 93 کا تعلق پنجاب سے ہے جن میں55 ڈاکٹرز ، 16 نرسز اور 22 پیرامیڈیکس کے اہلکار شامل ہیں ۔بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ ملتان کے نشتر ہسپتال اور لاہور کے کارڈیالوجی ہسپتال میں متاثر ہوئے ہیں ۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا تھا کہ اس کے علاوہ سندھ میں 72 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 28 ڈاکٹرز ، 17 نرسز اور 27 پیرامیڈیکس سٹاف کے اہلکار شامل ہیں ۔ خیبر پختون خواہ میں بھی محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے 72 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ مریضوں کے علاج معالجے میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں ، ان میں 35 ڈاکٹرز، 6 نرسیں اور 31 پیرامیڈیکس کے اہلکار شامل ہیں ۔

بلوچستان میں 32 ڈاکٹرز ، تین نرسیں اور 20 پیرامیڈیکس سٹاف کے اہلکاروں میں کورونا کی شناختی کی گئی ہے یعنی صوبے میں تعداد 55 پر جاپہنچی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور پولی کلینک میں 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں 13 ڈاکٹرز ، 7 نرسیں اور 12 پیرامیڈیکس سٹاف کے لوگ شامل ہیں ۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں وائرس سے متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد 16 ہو گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -