سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی جن کے پاس اقامے نہیں ان کی واپسی آسان نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کا پاکستانی مزدوروں کی اپیل پر ردعمل

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی جن کے پاس اقامے نہیں ان کی واپسی آسان نہیں ...
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی جن کے پاس اقامے نہیں ان کی واپسی آسان نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کا پاکستانی مزدوروں کی اپیل پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کی اپیل پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی جن کے پاس اقامے نہیں ان کی واپسی آسان نہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ یہ ایک سال سے سعودی عرب میں ہیں لیکن ان کو اقامے جاری نہیں ہوئے، اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرکی طرف سے وعدے پورے نہیں کئے گئے،ان پاکستانیوں نے پروموٹر کو بھاری معاوضے ادا کئے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اقامے نہ ہونے سے ایسا مشکل ہے ،ان کا سعودی عرب سے خروج صرف لیبر کورٹ کے ذریعہ ہی ممکن ہے ،ان پاکستانیوں کو اپنے بقایاجات اور واپسی کیلئے لیبرکورٹ جانا ہوگا،جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ ان کیلئے راشن کا انتظام کررہا ہے ۔
عائشہ فاروقی نے کہاکہ صورتحال سے پاکستان میں متعلقہ حکام کو آگاہ کردیاہے ،اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورونے پروموٹر کیخلاف کارروائی شروع کردی۔