”رمضان المبارک ہمارے اندر اسہی تقوی کی آبیاری کا مہینہ“

”رمضان المبارک ہمارے اندر اسہی تقوی کی آبیاری کا مہینہ“
”رمضان المبارک ہمارے اندر اسہی تقوی کی آبیاری کا مہینہ“

  

راولپنڈی (پ ر) سمیہ علی ناظمہ ضلع ویمن ونگ جماعت اسلامی راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوف خدا اور خشیت الہی کا نام تقویٰ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جبکہ پوری دنیا ایک ایسی وبا کی لپیٹ میں ہے جس سے ہر ایک بچاؤ کی کوشش کر رہا ہے،اللہ رب العزت نے ہمیں رمضان المبارک کی صورت میں ایک موقع عنایت فرمایا ہے کہ ہم اس کی جانب پلٹ آئیں، اس سے اپنی کوتاہیوں کی اور اپنے انفرادی و اجتماعی گناہوں اس کی معافی کے طلب گار ہوں۔موجودہ حالات میں اللہ سے مغفرت طلب کرنا ہماری، قوم کی اور پوری امت مسلمہ کی ضرورت ہے. اللہ کی محبت میں اللہ کی ناراضگی سے پرہیز اور اسکی اطاعت کا نام تقوی ہے۔تقوی انسان کو عمل کی وہ قوت عطا فرماتا ہے جسکے ذریعے اسکے لئے قرآن وسنت کے احکامات پر عمل آسان اور مرغوب ہوجاتا ہے۔روزہ اور رمضان المبارک ہمارے اندر اسہی تقوی کی آبیاری کا مہینہ ہے۔رمضان جشن نزول قرآن کا مہینہ ہے اور قرآن کا نظام ہی ہمیں فلاح، سکون، چین اور ترقی فراہم کرسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -