" شہباز گل صاحب! لوگوں کی کردار کشی سے آپ کو شاباش تو مل سکتی ہےلیکن آپ کی نوکری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا"

" شہباز گل صاحب! لوگوں کی کردار کشی سے آپ کو شاباش تو مل سکتی ہےلیکن آپ کی ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احساس پروگرام کو گھپلا قرار دینے کے معاملے پر صحافی سلیم صافی اور حکومتی ترجمان شہباز گل میں لفظی جھڑپ ہوگئی۔

سلیم صافی نے احساس پروگرام کو گھپلا قرار دیا تو شہباز گل نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم صافی نے حکومتی ترجمان کو جواب دیتے ہوئے کہا " شہباز گل صاحب میں نےسکرین شاٹس خود احساس پروگرام کےپورٹل سےلئےتھےجس کی خود ثانیہ نشتر صاحب نے تصدیق اور وضاحت کردی ہے ۔مولانا طارق جمیل صاحب سےاس پر بھی فتویٰ لےلیجئے کہ بغیر نوٹیفیکیشن کے سرکار کی ترجمانی کرنا، سرکاری وسائل استعمال کرنا اور پنجاب ہاوس میں رہنا حرام ہے یا حلال؟"

سلیم صافی نے شہباز گل پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا شہباز گل صاحب! لوگوں کی کردار کشی سے آپ کو شاباش تو مل سکتی ہےلیکن آپ کی نوکری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوسکتا جو اس وقت آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہے۔سازشوں کی بجائےاپنےسفارشیوں یعنی اسد عمر اور انیل مسرت سےایک اور سفارش کرالیجئے تاکہ آپ کی نوکری کا نوٹیفیکشن جاری ہوسکے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -