کورونا کی روک تھام کیلئے 20 نکاتی معاہدہ، 80 فیصد مساجد کے کیا مناظر تھے؟ سروے کا حیران کن نتیجہ

کورونا کی روک تھام کیلئے 20 نکاتی معاہدہ، 80 فیصد مساجد کے کیا مناظر تھے؟ سروے ...
کورونا کی روک تھام کیلئے 20 نکاتی معاہدہ، 80 فیصد مساجد کے کیا مناظر تھے؟ سروے کا حیران کن نتیجہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب  اور وفاقی دارالحکومت کی 80 فیصد مساجد میں 20 نکاتی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔

انگریزی روزنامے ڈان کے مطابق  یہ سروے پتن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے پہلی تراویح کے موقع پر کیا گیا ۔ تنظیم نے 40 لوگوں کو 20 نکاتی معاہدے پر عملدرآمد کا مشاہدہ کرنے کیلئے مساجد میں بھیجا گیا۔ ان لوگوں نے فی کس 4 سے 5 مساجد میں تراویح کی نماز کی ادائیگی دیکھی۔

سروے کے آبزورز نے  پہلی تراویح کے موقع پر 4 نکات پر عملدرآمد کا مشاہدہ کیا۔ ان نکات میں مسجد سے باہر فٹ پاتھ پر تراویح نہ پڑھنا، نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا، لوگوں کو فیس ماسک پہننے کی تاکید اور گھر سے وضو کرکے آنا شامل ہے۔

سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ پنجاب اور اسلام آباد کی 80 فیصد مساجد میں علماء کرام اور حکومت کے درمیان طے پانے والے  20 نکاتی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

مزید :

Ramadan Page -Ramadan News -کورونا وائرس -