دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک سپین، پاکستانی کمیونٹی کیسے وقت گزار رہی ہے؟

دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک سپین، پاکستانی کمیونٹی کیسے ...
دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک سپین، پاکستانی کمیونٹی کیسے وقت گزار رہی ہے؟

  

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے تمام ممالک کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں لیکن یورپی ممالک اس کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔ مثبت کیسز کے اعتبار سے یورپی ملک سپین دنیا کا دوسرا بڑا متاثرہ ملک ہے جہاں کثیر تعداد میں پاکستانی بھی مقیم ہیں۔

پاکستان میں کئی سال تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے فاروق حمزہ  بھی انہی پاکستانیوں میں سے ایک ہیں۔ فاروق حمزہ گزشتہ برس ہی سپین منتقل ہوئے تھے لیکن کورونا کے باعث گھر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

  انہوں نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث گھر سے نکلنا محال ہے، اور ویسے بھی جتنی تیزی  سے  یہ وبا پھیل رہی ہے ایسے میں گھر سے باہر قدم نکالنے سے ہی خوف آتا ہے۔

فاروق حمزہ نے بتایا کہ وہ ایک مہینے سے زائد عرصے سے گھر کی چار دیواری میں محصور ہیں اور باہر نکلنے  کی کوئی راہ نظر نہیں آتی۔  حجام کی دکانیں بند ہونے کی  وجہ سے  بال بھی بہت زیادہ بڑھ گئے تھے جس کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا تھا۔ حال ہی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث حجاموں نے گھروں پر سروس فراہم کرنا شروع کی ہے جس سے ہم نے بھی فائدہ اٹھایا اور حجام کو گھر بلوا کر ساری کسر نکال لی۔

پاکستانی صحافی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور سپین سمیت دنیا بھر سے کورونا کی یہ مہلک وبا جلد ہی رخصت ہوجائے گی جس کے بعد زندگی ایک بار پھر اپنی رفتار سے دوڑتی نظر آئے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -