پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد12ہزار723،کتنے فیصد کیسز مقامی منتقلی کے باعث ہوئے؟تشویشناک خبر آگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد12ہزار723،کتنے فیصد کیسز مقامی ...
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد12ہزار723،کتنے فیصد کیسز مقامی منتقلی کے باعث ہوئے؟تشویشناک خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 80 فیصد کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔کورونا کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے اسپتالوں کو براہ راست سامان پہنچا رہی ہے،ان کی ویب سائٹ پرسپلائی سیکشن میں تمام تفصیلات موجود ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کومزید بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں ایک لاکھ 44 ہزار 365 ٹیسٹ کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے12 ہزار 723 کنفرم مریض ہیں،گزشتہ 24گھنٹے میں 783 نئے کیسزسامن آئے،ملک بھر میں 2866 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے16اموات ہوئیں،اب تک 269 افراد کورونا سےجاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -