لاہور کے اہم ترین ہسپتال میں 32ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کا شکار

لاہور کے اہم ترین ہسپتال میں 32ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کا شکار
لاہور کے اہم ترین ہسپتال میں 32ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کا شکار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورمیں مزید 3 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی سی کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب شفیع نے بتایا ہے کہ 2 نرسز اورایک پیرامیڈیکل سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ 80 سےزائد ملازمین کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -