کیا آپ اپنے گھر کے وائی فائی انٹرنیٹ کی سپیڈ سے بیزار رہتے ہیں؟صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی

کیا آپ اپنے گھر کے وائی فائی انٹرنیٹ کی سپیڈ سے بیزار رہتے ہیں؟صارفین کے لیے ...
کیا آپ اپنے گھر کے وائی فائی انٹرنیٹ کی سپیڈ سے بیزار رہتے ہیں؟صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )وائرلیس کمیونیکشن میں 20 سال بعد سب سے بڑی تبدیلی آرہی ہے۔وائی فائی بینڈ 1989 میں سامنے آئے تھے اور اس وقت سے اب تک اس کے اسپیکٹرم یا فریکوئنسی بینڈ میں 4 گنا اضافہ ہوچکا ہے مگر اب بھی یہ کافی نہیں لگتا۔یہی وجہ ہے کہ رواں ہفتے امریکا کے فیڈرل کمیونیکشن کمیشن (ایف سی سی) نے وائی فائی 6 ای کی منظوری دی ہے جو کہ 6 گیگاہرٹز فریکوئنسی بینڈ سے اوپن ہوگا جبکہ 1200 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ ریلیز کرے گا۔آسان الفاظ میں یہ نیا وائی فائی پروٹوکول موجودہ وائی فائی سے ڈھائی گنا زیادہ تیزرفتار ہوگا۔

گزشتہ سال ستمبر میں وائی فائی 6 کی منظوری دی گئی تھی اور اب اس کو مزید بہتر کیا جارہا ہے جو اسی وائی فائی کا نیا ورڑن ہے جو آپ برسوں سے استعمال کررہے ہیں مگر یہ زیادہ تیز اور زیادہ افادیت والا ورڑن ہے، جیسے موبائل انٹرنیٹ جو 3 جی سے 4 جی پر گیا اور اب 5 جی کا عہد شروع ہورہا ہے، وائی فائی ٹیکنالوجی میں گزرے برسوں کے دوران بتدریج بہتری آئی ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -