شعیب ملک کی مصباح الحق پر تنقید ،انضمام الحق کس کی حمایت میں میدان میں آئے ؟حیران کن خبر آگئی 

شعیب ملک کی مصباح الحق پر تنقید ،انضمام الحق کس کی حمایت میں میدان میں آئے ...
شعیب ملک کی مصباح الحق پر تنقید ،انضمام الحق کس کی حمایت میں میدان میں آئے ؟حیران کن خبر آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے سے قومی ٹیم کی شکست کے بعد بلے باز شعیب ملک نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔اب اس حوالے سے سابق کپتان انضمام الحق کا موقف بھی سامنے آگیا ۔
ایک تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کوچز کو بھی سیکھنا ہوتا ہے، شعیب ملک اس کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کھیل چکے ہیں اگر وہ کوئی بات کر رہے ہیں تو اس پر سوچنا چاہئے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں اس وقت ایک دو لڑکوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی پرفارم نہیں کررہا، مڈل اور لوئر آرڈر بیٹنگ کی پرفارمنس بھی ٹھیک نہیں جس پر سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کو دیکھیں تو اس ٹیم کا بیلنس کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ ایک سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ عامر اور شعیب جس نے بھی ٹیم انتظامیہ پر تنقید کی ہے وہ ٹیم سے باہر ہو کر کی، جب یہ کھلاڑی کھیل رہے تھے تو ان کو اس وقت ان چیزوں پر بات کرنی چاہیے تھی۔
انضمام الحق نے کہا کہ اگر سوشل میڈیاکے دباومیں ٹیم کا انتخاب ہوتا ہے تو یہ غلط ہے، سلیکٹرز کو کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے وقت مستقبل کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

مزید :

کھیل -