محسن وال:گندم کٹائی کے دوران سانپ کاحملہ، مزدورجاں بحق 

  محسن وال:گندم کٹائی کے دوران سانپ کاحملہ، مزدورجاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  محسن وال(نمائندہ پاکستان) گندم کی کٹائی کے دوران مزدور سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ موضع روٹلہ میں نور محمد گندم کی کٹائی کررہا تھا کہ اچانک سانپ نے ڈس لیا،جسے فوری میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جو پہنچتے ہی دم توڑ گیاہے۔جبکہ لاش گھر پہنچی تو کہرام برپا ہوگیا۔بعدازاں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نور محمد کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔