”کچھ لوگ امتحانی مراکز کی جعلی تصاویر پھیلا رہے ہیں تاکہ ۔۔“ وزیر تعلیم شفقت محمود نے پاکستانیو ں کیلئے پیغام جاری کر دیا 

”کچھ لوگ امتحانی مراکز کی جعلی تصاویر پھیلا رہے ہیں تاکہ ۔۔“ وزیر تعلیم ...
”کچھ لوگ امتحانی مراکز کی جعلی تصاویر پھیلا رہے ہیں تاکہ ۔۔“ وزیر تعلیم شفقت محمود نے پاکستانیو ں کیلئے پیغام جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کیمبرج کے طالبعلموں کے امتحانات کا آغاز آج سے ہو گیاہے جس کا اعلان وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانی مرکزکی تصاویر شیئرکرتے ہوئے کیاجس میں تمام طلباءسماجی فاصلے اور کورونا ایس او پیز کے مطابق امتحان دیتے دکھائی دے رہے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اس کے بعد اپنے اگلے پیغام میں امتحانی مراکز کی جعلی تصاویر پھیلانے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ”کچھ جعلی افراد سستی شہرت کیلئے ان حالات میں کود پڑے ہیں اور امتحانی مراکز کی جعلی تصاویر پھیلا رہے ہیں ، وہ بے چینی پھیلانے کی کوشش میں ناکام ہو چکے ہیں اور ناکام ہوتے رہیں گے کیونکہ وہ طلباءکو آگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے ۔“

مزید :

اہم خبریں -قومی -