مریم نواز نے کراچی کے عوام کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا 

مریم نواز نے کراچی کے عوام کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا 
مریم نواز نے کراچی کے عوام کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کورونا وائرس کے باعث این اے 249 کا دورہ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد اب انہوں نے کراچی کے عوام کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ این اے 249 کے تمام عوام کو مریم نوازاور نوازشریف کا سلام ، میں کراچی آ کر آپ سے دل کی کچھ باتیں کرنا چاہتی تھی اور کچھ آپ کی سننا چاہتی تھی لیکن افسوس ایسا نہیں ہو سکا اور کورونا کی وجہ سے میں آپ سب کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی ، اس لیے اس ویڈیو پیغام کے ذریعے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں ،میں اچھی طرح سے جانتی ہوں کہ آپ کے علاقہ مسائل سے بھراہواہے ، سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم فراہمی کاہے ، آپ نے مفتاح اسماعیل کو کامیاب کروایا ، جو کہ مجھے یقین ہے آپ کروائیںگے تو وہ بلدیہ کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ،یہاں پمپنگ سٹیشنز ،سڑکوں ، سکول ،کالجزاور پارکس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام جب بھی آتا ہے تو ہر شہری کے ذہن میں ترقی اور امن کا خیال آتاہے ، یہ نوازشریف ہی تھے جنہوں نے کراچی سمیت پورے پاکستان کو امن دیا ، مسلم لیگ ن نے دو سال میں آپ کے شہر میں گرین لائن بنائی جو اس نااہل حکومت کی وجہ سے ابھی تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکی ، پورٹ قاسم پر ایل این جی پلانٹ اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ ریکارڈ مدت میں لگائے ، اگر آپ ن لیگ اور مفتاح اسماعیل کو اپنی خدمت کا موقع دیں گے تو انشاءاللہ اس حلقے کی قسمت بدل جائے گی ،29 اپریل کو اپنے گھروں سے نکلیں اور کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ پولنگ سٹیشن جائیں اور شیر پر مہر لگا کر مفتاح اسماعیل کو کامیاب کروائیں ،مجھے آپ پر اعتماد ہے ، آپ درست فیصلہ کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -