بھارت میں کورونا کے شدید وار ، کس ملک کے کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر جانے کا اعلان کر دیا ؟ جانئے 

بھارت میں کورونا کے شدید وار ، کس ملک کے کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر جانے ...
بھارت میں کورونا کے شدید وار ، کس ملک کے کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر جانے کا اعلان کر دیا ؟ جانئے 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز کے آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز ذاتی وجوہات کی بنیاد پر لیگ چھوڑ کر واپس جا رہے ہیں جن میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈ سن بھارت لیگ سے الگ ہو گئے ہیں ، یاد رہے کہ راجھستان رائلز سے کھیلنے والے آسٹریلوی انڈر یو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔ بھارت کے روی چندرن ایوشن بھی کویڈ 19 کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہو چکے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل جاری رہنے کی وجہ سے لیگ کی منتظمین کو شدید تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اب لیگ کو ملتوی کرنے کا امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ بھارتی اخبارات نے آئی پی ایل کوریج معطل کرنا شروع کر دی ہے اور اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ زندگی اور موت کی جنگ کے دوران کمرشل ازم کو اہمیت دی جارہی ہے ، اخبارات نے لکھاہے کہ کورونا کی تباہی کی طرف توجہ دلانے کیلئے آئی پی ایل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ۔

مزید :

کھیل -