مردوں کا بھی پردہ ہوتا ہے، شہرزو سبزواری کو صرف شارٹ میں جاگنگ کرنا مہنگا پڑگیا

مردوں کا بھی پردہ ہوتا ہے، شہرزو سبزواری کو صرف شارٹ میں جاگنگ کرنا مہنگا ...
مردوں کا بھی پردہ ہوتا ہے، شہرزو سبزواری کو صرف شارٹ میں جاگنگ کرنا مہنگا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) اداکار شہروز سبزواری صرف شارٹ میں جاگنگ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے اور سوشل مٰیڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ  مردوں کا بھی پردہ ہوتا ہے ویسے اور کیا ہمارے معاشرے میں پردہ صرف خواتین پر لازم ہے؟

سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ افطار سے قبل سڑک پر جاگنگ کررہے ہیں لیکن اس دوران صرف شارٹ پہننے کی وجہ سے انہیں صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہروز سبزواری شارٹ پہن کر اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کررہے ہیں جب کہ ان کے دوست بھی صرف شارٹ میں ہی موجود ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے لباس پر تنقید کی ہے اور صارفین کا کہنا ہےکہ پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں ہے بلکہ مردوں کو بھی اس حوالے سے سنجیدہ رویہ اپنانا چاہیے اور اپنے آپ کو مناسب طریقے سے ڈھانپنا چاہیے۔

ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ ’کپڑے نہیں ہیں‘۔

مزید :

تفریح -