ان لڑکیوں کیساتھ تعلق قائم نہیں کرسکتے، فٹ بال کلب نے فہرست تھما کر کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی

ان لڑکیوں کیساتھ تعلق قائم نہیں کرسکتے، فٹ بال کلب نے فہرست تھما کر کھلاڑیوں ...
ان لڑکیوں کیساتھ تعلق قائم نہیں کرسکتے، فٹ بال کلب نے فہرست تھما کر کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی
سورس: Pixino (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک فٹ بال کلب میں اپنے کھلاڑیوں کو آن لائن فراڈ اور بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے انہیں کچھ ماڈلز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرلڑکیوں کی فہرست تھما دی ہے اور پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ ان لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کریں گے۔ 
ڈیلی سٹار کے مطابق اس فہرست میں درجنوں معروف ماڈلز اور سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی لڑکیاں شامل ہیں، جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ بلیک میلرز ہیں۔ اس فہرست میں شامل لڑکیاں پہلے بھی فٹ بال سٹارز کو محبت کے جال میںپھنسا کر بلیک میل کر چکی اور ان سے رقوم ہتھیا چکی ہیں۔ یہ لڑکیاں کھلاڑیوں کے ساتھ قربت کے لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتی اور رقم اور تحائف لیتی ہیں۔ یہ لڑکیاں نہ صرف ان کھلاڑیوں کی بیویوں کو مواد دینے کی دھمکی دیتی ہیں بلکہ یہ ٹی وی چینلز اور اخبارات کو بھی یہ مواد فروخت کرتی ہیں اور سکینڈل بنواتی ہیں۔

مزید :

کھیل -