بھارتی ادا کارہ اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار 

بھارتی ادا کارہ اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار 
بھارتی ادا کارہ اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ شنایا کٹوے کو بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر ہبولی کی پولیس نے اداکارہ شنایا کو بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کے دوران اداکارہ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ گرفتار افراد میں ایک اداکارہ کا مبینہ بوائے فرینڈ بھی شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتول نے بہن کو لڑکے سے دوستی پر منع کیا تھا جس پر ادکارہ کے بوائے فرینڈ نے دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا جبکہ اداکارہ پر بھائی کے قتل کی منصوبہ بندی میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ اداکارہ کے بھائی کو گزشتہ دنوں قتل کیا گیا تھا جس کی لاش کئی ٹکڑوں میں ملی تھی جبکہ سر جنگل اور باقی دھڑ الگ جگہ سے ملا تھا۔

مزید :

تفریح -