لاہور میں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر چھریاں مار کر قتل کردیا گیا

لاہور میں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر چھریاں مار کر قتل کردیا گیا
لاہور میں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر چھریاں مار کر قتل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو چھریاں مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہری ادریس اور اسکی بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد قبضہ میں لیتے ہوئے نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں۔پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کے گلے کٹے ہوئے ہیں۔انسپکٹر جنرل(آئی جی) پنجاب پولیس انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -