رب انسان کو خوش رکھنے سے راضی ہوتا ہے، افراء تنزیل

رب انسان کو خوش رکھنے سے راضی ہوتا ہے، افراء تنزیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل افرا ء تنزیل نے کہا ہے کہ خون خرابے سے نہیں بلکہ انسانوں کو خوش رکھنے سے رب راضی ہوتا ہے، افرا ء تنزیل کا کہنا تھا کہ ہر وہ دل جو امن پسند ہے وہ خوشیاں چاہتا ہے اور وہ ایسے پروگراموں کو سراہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کو خوش رکھنے سے ہی رب راضی ہوتا ہے جبکہ خون خرابے سے رب راضی نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ایک سوال کے جواب میں افراء تنزیل کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میں ان کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں جو پاورفل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوں۔

مزید :

کلچر -