منبر و محراب ملکی سالمیت کے لئے ہر وقت الرٹ ہیں،طاہر بخاری

منبر و محراب ملکی سالمیت کے لئے ہر وقت الرٹ ہیں،طاہر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سیکرٹری اوقاف پنجاب جواد اکرم و ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سے خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی اورصوبائی خطیب اوقاف پنجاب مولانا فتح محمد راشدی کی سر کردگی میں علماء  کے وفد نے ایوانِ اوقاف لاہور میں ملاقات کے موقع پر کہا کہ محراب و منبر، استحکامِ وطن اور ملکی سا  لمیت کے لیے مستعد ہیں۔ محکمانہ تعمیر و ترقی کے لیے علماء  و خطباء  اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔ اوقاف کی موجودہ لیڈر شپ کو دینی طبقات کا اعتما د میسر ہے، جس کے سبب اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کی مضبوط فضا قائم ہے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف نے کہا کہ علماء  اور خطباء  کو جدید عصری رجحانات سے آگاہی اور انتظامی امور کی بطریقِ احسن بجا آوری کا اہتمام کرنا چاہیے۔ 

  

مساجد و مزارات تزکیہ و طہار ت کے مرکز اور عبادت و ریاضت کے مقامات ہیں، ان کی صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کو موثر رکھنا چاہیے۔ اس موقع پر زونل خطیب اوقاف لاہور مولانا احمد رضا سیالوی، ضلعی خطباء  اوقاف مفتی محمد عمران حنفی اور مولانا مسعود الرحمن سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔