پی پی رہنما روبینہ سہیل بٹ کا پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی نائب صدر و ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے اپنی رہایش گاہ ای ایم ای سوسایٹی ٹھوکر پر پیپلز پارٹی کے راہنماوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نایب صدر محمد اشرف بھٹی،چودھری سلیم جاوید جٹ،میاں صفدر علی،فرحت یاسمین،حسن بخاری،سنیل شہزاد،مافیا اسلم،کلثوم عرف مانو، احتشام بھٹی،حاکم خواجہ عدنان،ملک روف،توقیر خان،حاکم،قاسم طارق جٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پرروبینہ سہیل بٹ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے جعلی تبدیلی لانے کے دعوے کرنے والے کو نکال باہر کیا اور پیپلز پارٹی کو ایک مرتبہ پھر حکومت میں آنے کا موقع فراہم کیا حکومت جلد ہی تمام مسائل پر قابو پالے گی۔
